وزیراعظم عمران خان کا او آئی سی اجلاس میں شرکت کرنے والے وفود کا خیر مقدم

20  مارچ‬‮  2022

وزیراعظم عمران خان نے اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کے 48ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کرنے والے وفود کا خیرمقدم کیا ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں او آئی سی رکن ممالک سے تشریف لانے والے وزرائے خارجہ و وفود، مبصرین ،شراکت داروں اور عالمی تنظیموں کا اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں سیشن میں شرکت کرنے پر ان کا پرجوش خیرمقدم کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد، عدل اور ترقی کے جامع عنوان کے تحت او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل وسیع تر مشاورتی عمل سے گزرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی موجودگی اہل پاکستان کے لئے اعزاز ہے۔

یاد رہے کہ او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا 48 واں اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں غیر ملکی مہمانوں کی آ٘مد کا سلسلہ جاری ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved