مولانا فضل الرحمان کو صدرپاکستان بنانے کے سوال پر شہبازشریف نے کا جوب سامنے آگیا

21  مارچ‬‮  2022

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان کو صدرپاکستان بنانے کے سوال پر نیان سامنے آگیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان انتہائی لائق احترام ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو صدرِ پاکستان بنائے جانے سے متعلق سوال پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‘مولانا ہمارے امیر ہیں اور ہم ان کے پیچھے نماز بھی پڑھتے ہیں، ان کے پیچھے چلتے ہیں لہٰذا تمام آپشنز ٹیبل پر ہیں  جب کہ بلاول چھوٹے بھائی کی طرح ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ  ہم پاکستان کے عوام کی خاطر یہ سب کررہے ہیں، کسی کو شوق نہیں اتنا بڑا بوجھ اپنے کاندھوں  پر ڈالے، یہ ایک چیلنج ہے اس سے کامیابی سے آگے بڑھتے ہیں تو اگلے چیلنج اور بڑے ہیں،  اس میں ملک کے معاشی حالات، غربت ، بیروزگاری ٹھیک کرنا، یہ سب جان جوکھم میں ڈالنے کا کام ہے کیونکہ عمران خان نے ساڑھے تین سالوں میں 2018 تک کے قرضوں کا 66 فیصد لیا اور ایک  نئی اینٹ کہیں نہیں لگائی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved