تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر سینیٹراعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے سیاسی معاملات پرگفتگو جلد شروع کریں گے۔
میڈیا چینل سے گفتگو میں اعجاز چوہدری کا کہنا تھاکہ کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ حکومتی معاہدہ خوش آئند ہے اور پرامید ہوں کہ معاہدہ جلدی پایہ تکمیل پر پہنچے گا۔ان کا کہنا تھاکہ سعدرضوی کی رہائی پرگلدستہ لےکر ملاقات کیلئے جاؤں گا۔ان کا کہنا تھاکہ کالعدم تحریک لبیک سے سیاسی معاملات پرگفتگو جلد شروع کریں گے۔