مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نیوٹرل لفظ نے ایک شخص کی ہوا نکال دی ہے اور اس ایک لفظ کی وجہ سے وزیراعظم کی جماعت کا شیرازہ بکھر گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیوٹرل لفظ کا آج کل بڑا چرچا ہے، نیوٹرل لفظ نے ایک شخص کی ہوا نکال دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے کسی ادارے کو نیوٹرل نہیں رہنے دیا، آپ نے نیب،ایف آئی اے کو نیوٹرل رہنے نہیں دیا، نیوٹرل ہونا آئین کی پاسداری ہے، اس پر مچھلی کی طرح تڑپنے کی ضرورت نہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ کسی ملک کو آپ کے خلاف سازش کرنے کی ضرورت نہیں، آپ خود اپنے لیے کافی ہیں، عوام نے آپ کو ریڈ کارڈ دکھا دیا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ کیا حکومت چاہتی ہے کہ کوئی مخالفین کو جیل میں ڈال دے ؟ آپ نےنیب،ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کونیوٹرل نہیں رہنے دیا، آپ چاہتے ہیں آپ کیلئےکوئی آپ کے مخالفین کوسزائیں دلوائے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ گیم از اوور،آپ ہار چکے ہیں، کبھی کہتے ہیں غیر ملکی سازش ہے تو کبھی کہتے ہیں چور اکھٹے ہوئے، مچھلی کی طرح تڑپنے کی ضرورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی ،لاقانونیت اور گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ، پی ٹی آئی کے ایم این ایز اورایم پی ایز اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے، حکومت سے 10لوگ پورے نہیں ہو رہے۔
مریم نواز نے کہا کہ ایک طرف بکاؤاورلوٹا کہہ رہے ہیں، دوسری طرف ہاتھ جوڑ رہے ہیں، نیوٹرل کیلئے ہم نے بھی جدوجہد کی، آپ کومعلوم ہے گیم ہارچکے، اگلا الیکشن بھی ہاریں گے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ بائیڈن نے کال نہیں کی توآپ کو خودمختاری یاد آگئی، امریکا میں کشمیرکا سودا کر کے آئے، کہتے تھے ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں، اپنی نااہلی کوسازش کا نام دیں گے تودنیا ہنسے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمیں نہیں کسی اورکودھمکیاں دے رہے ہیں، مہنگائی کے خلاف کچھ کیا ہوتا تو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے، اقلیت کواکثریت میں بدلنے کوکوئی نہیں بھولا، ڈرانے دھمکانے کے دن گئے، اب عمران خان کی بندش کاوقت ہے۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف جلد وطن واپس آئیں گے، سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ جائزتھی؟ آپ منحرف ارکان کے سامنے ہاتھ جوڑکرکہہ رہے ہیں، آجاؤمعاف کردوں گا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ آپ کوایک دوسیٹوں والوں کے گھرپرحاضری دینی پڑرہی ہے، کسی ملک کوسازش کرنے کی ضرورت نہیں، آپ اپنے لیے خود کافی ہیں، نوازشریف نے باہرسے آپ کے گھرمیں گھس کرمارا۔