وزیر اعلی ٰپنجاب کی ترین گروپ کے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری

21  مارچ‬‮  2022

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ترین گروپ کے مسائل کے حل کے لیےاحکامات جاری کر دیے ۔

تفصیلات کے مطابق  ایوان وزیر اعلیٰ کاکہنا ہے کہ ترین گروپ کے اراکین کے کاموں کو حل کرکے ایوان وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا جائے، ترین گروپ کےارکان کے زیر تکمیل کاموں سے بھی آگاہ کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ سے وزیر تعلیم مراد راس کی 24 گھنٹوں میں ایک اور ملاقات متوقع ہے،ڈاکٹر مراد راس ترین گروپ سے معاملات سلجھانے کے لیےمتحرک ہیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ ترین گروپ کے 2 رہنما وزیر اعلیٰ آفس آئے جہاں انہوں نے پرنسپل سیکریٹری، دیگر حکام سے ملاقات کی۔

دونوں ارکان نے حلقوں کے مسائل حل کرنے سے متعلق گفتگو بھی کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved