وزیراعظم کی کراچی کے اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات میں کون سے ارکان شریک نہیں ہوئے؟

21  مارچ‬‮  2022

کراچی کے اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج کراچی کے اراکین قومی اسمبلی سے ملاقات کی، ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی محمد عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔

کراچی کے اراکین قومی اسمبلی میں آفتاب صدیقی، اکرم چیمہ، صائمہ ندیم، نصرت وحید، سیف الرحمان، عطا اللہ، فہیم خان، اسلم خان، عالمگیر خان، عبدالشکور شاد، کیپٹن جمیل اور آفتاب جہانگیرشامل تھے۔

کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن و رکن قومی اسمبلی انجینئر نجیب ہارون اور عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم سے ملاقات نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کو مدعو کیا گیا تھا، لیکن وہ پہلے وزیراعظم کیساتھ انفرادی ملاقات کے خواہشمند تھے۔

پی ٹی آئی کے بانی رکن نجیب ہارون نے کچھ عرصہ قبل پارٹی قیادت سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی نشست سے استعفیٰ بھیج دیا تھا، جسے منظور نہ کیا گیا۔

ملاقات میں کراچی میں وفاقی حکومت کی جانب جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، اور کراچی کے اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved