خان صاحب نے ہمیشہ لوگوں کو بندوق کی نوک پر رکھا ہے،قمر الزماں کائرہ

21  مارچ‬‮  2022

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمرالزماں کائرہ نے کہا ہے کہ خان صاحب نے ہمیشہ لوگوں کو بندوق کی نوک پر رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے پی پی رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ساتھی کہتے ہیں ہم انہیں اسمبلی میں جانے نہیں دیں گے، کہتے ہیں سندھ ہاؤ س میں منڈی لگ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اپنی جماعت کے لوگ انہیں چھوڑ رہے ہیں، کہتے ہیں پیپلزپارٹی ان کے اراکین کو پیسے دے رہی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ شہبازشریف وزیراعظم بنیں اور پیسے پیپلزپارٹی دے؟

سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمرالزماں کائرہ نے کہا کہ 8 تاریخ کو ہم نے درخواست جمع کروائی، 7 دن کے اندر اجلاس بلانا چاہیے تھا جو انہوں نے نہیں بلایا۔

انہوں نے کہا کہ 15 مارچ سے قبل یہ مسئلہ حل ہو جانا چاہیے تھا، حکومت نے 21 مارچ کو اجلاس بلانے کی تجویز دی تھی۔

پی پی کے مرکزی رہنما قمرالزماں کائرہ نے پوچھا کہ آج سارا دن اسمبلی ہال خالی تھا تو اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ ووٹنگ سے ایک دن پہلے دس لاکھ لوگ لے کر آئیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved