چین نے روس پر معاشی پابندیوں کو شرمناک قرار دے دیا

21  مارچ‬‮  2022

چین کے نائب وزیرخارجہ لی یوچینگ نے یوکرین جنگ کے ردعمل میں روس پر معاشی پابندیوں کو شرمناک قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ روس کے خلاف پابندیاں شرم ناک ہوتی جا رہی ہیں، روسی شہریوں کو بغیر کسی وجہ کے بیرون ملک اثاثوں سے محروم کیا جا رہا ہے۔

لی یوچینگ نے ماسکو کے نقطہ نظر کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو کو مشرق کی طرف مزید توسیع نہیں کرنی چاہیے جس کی وجہ سے روس جیسی جوہری طاقت ’دیوار‘ سے لگنے پر مجبور ہو جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved