یوکرین تنازع، فرانس نے روس کے اثاثے منجمد کر دئیے

21  مارچ‬‮  2022

فرانس نے روس 850 ملین یورو کے اثاثے منجمد کر دئیے ہیں۔

عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے وزیر خزانہ  برونو لی مائیر نے میڈیا نمائندوں  سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے  انفرادی کھاتوں میں روس کے  150 ملین یورو کو منجمد کیا ہے جس میں روس کی کریڈٹ لائنز اور فرانس میں روسی کاروبار کے اثاثے  شامل ہیں۔

فرانسیسی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے فرانسیسی رئیل اسٹیٹ میں بھی  روس کے 539 ملین یورو کے فنڈز منجمد کیے ہیں جو کہ تقریباً 390 جائیدادوں اور اپارٹمنٹس کی مالیت کے مساوی ہیں۔ مزید بتایا کہ  اس کے علاوہ ہم نے دو چھوٹے بحری  جہازوں جن کی مالیت 150 ملین یورو ہے، انہیں بھی ضبط کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد امریکہ، برطانیہ اور مغربی ممالک نے روس کی کمپنیوں، اداروں، بینکوں اور شخصیات پر پابندی عائد کر دی تھی۔ اس کے ردعمل میں روس کی جانب سے بھی ایسے ہی اقدامات اٹھائے گئے تھے۔ روس کا کہنا تھا کہ اگر مغربی ممالک کی جانب سے ماسکو پر پابندیوں کا سلسلہ جاری رہا تو اس کے نتائج بھاینک ہوں گے۔

چین نے روس پر پابندیوں اور مغربی ممالک کی جانب سے روس کیخلاف جارحانہ بیانات کی مذمت کی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved