پاکستان اور چین کے درمیان تعلیم، زراعت سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سے متعلق معاہدہ طے پاگیا ہے۔
اسلام آباد – (اے پی پی): مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب پیر کو وزارت خارجہ میں منعقد ہوئی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور چین کے ان کے ہم منصب وانگ یی کی موجودگی میں مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے۔
یاد رہے کہ او آئی سی کے 48 ویں وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ وانگ یی کی سربراہی میں چینی وفد اسلام آباد میں موجود ہے۔