وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے چوہدری نثار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے سے متعلق خبروں کا جواب دے دیا۔
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے نئے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چوہدری نثار سے متعلق خبروں کو بلا جواز قرار دیدیا۔غلام سرور خان نے کہا عدم اعتماد پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کے پاس کوئی چارج شیٹ نہیں، اپوزیشن شروع دن سے تصادم کی راہ پر ہے اور ملک میں تصادم کی صورتحال پیدا کررہی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نئے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چوہدری نثار علی خان کے نام کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
خیال رہے کہ فاقی وزیر داخلہ اور رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثار طویل عرصے بعد میدان میں آگئے ہیں ۔ کہتے ہیں اقتدار کا روزہ رکھا ہوا لیکن جلد یہ روزہ افطار کرلوں گا۔
اپنے حلقہ انتخاب چکری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ بڑے عہدوں کی جتنی آفر مجھے ہوتی ہےکسی کونہیں ہوتی، لوگ تو اقتدار کیلئے جوتیاں اٹھانےکو تیار ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چار سال اقتدار کا روزہ رکھا ، بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔ حلقے کے عوام کو میرے لئے ووٹ مانگنے پر کبھی شرمندگی نہیں ہو گی۔ میں نے کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا مجھےکوئی دو نمبر نہیں کہہ سکتا۔