تحریک عدم اعتماد کیلئے اپوزیشن کی ایم کیو ایم سے ایک اورملاقات

22  مارچ‬‮  2022

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان کے وفد نے اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کی۔

رپورٹس کے مطابق متحدہ رہنماؤں میں عامر خان، وسیم اختر اور وفاقی وزیر امین الحق شامل تھے۔سردار اختر مینگل، ن لیگ کے احسن اقبال، ایاز صادق، رانا ثنا اللّٰہ، خواجہ سعد رفیق ملاقات میں موجود تھے۔اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ اور سہیل انور سیال ملاقات میں شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن آج متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت سے کراچی میں بہادرآباد مرکز پر ملاقات کریں گے۔

حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان اور پی ڈی ایم کے سربراہ کی ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر گفتگو کی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved