اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا ہے کہ اگر منحرف ارکان کا اختلاف ہے تو مستعفی ہوجائیں۔
تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا ہے کہ اگر کسی جماعت میں اختلاف ہے اور وہ حکومت ختم کرنا چاہتے ہیں، تو وہ اپنی نشستوں سے مستعفی ہوجائیں اکثریت خود ہی ختم ہوجائے گی۔اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا کہ وزیر اعظم جن اراکین کے ووٹ سے منتخب ہوئے ہیں اُن اراکین کے ووٹ سے تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوسکتی۔
یاد رہے کہ اٹارنی جنرل خالد جاوید نے عدالت میں کہا کہ اراکین اسمبلی کو اسمبلی پہنچنے میں رکاوٹ پیدا کرنے کے مسئلے پر وزیراعظم سے بات کی، حلفاً کہتا ہوں کہ اجلاس کے دن کسی کو اسمبلی آتے وقت ہجوم سے گزرنا نہیں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے دن باہر کوئی ہجوم نہیں ہو گا، صرف تحریک عدم اعتماد کے دن نہیں بلکہ باقی اجلاس کے دنوں میں بھی ہجوم نہیں ہونا چاہیے۔