پاک بحرین دو طرفہ تعلقات باہمی تعاون کے فروغ کیلئے پر عزم

22  مارچ‬‮  2022

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کےاڑتالیسویں اجلاس کے موقع پروزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی بحرین کے وزیر خارجہ عبدالطیف الزیانی کیساتھ ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس میں شرکت کیلئے تشریف آوری پر بحرین کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات ،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر خاجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بحرین کے تعلقات یکساں عقیدے، اقدار، اور ثقافت کی بنیاد پر استوار ہیں جو کہ خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین علاقائی و بین الاقوامی تنازعات کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئے جبکہ بحرینی وزیر خارجہ نے پرتپاک خیر مقدم اور پر خلوص میزبانی پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved