کانفرنس ناکام بنانے کی کوشش کرنے والے2 افرادکومبارکباد،فواد چوہدری

22  مارچ‬‮  2022

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر امت مسلمہ کی قیادت کرنا پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کے موقع پر ویڈیو کے ذریعے پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت او آئی سی کا اجلاس جاری ہے جس میں 32 وزرا خارجہ موجود ہیں اور 700 سے زائد وفد موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے تمام تر مسائل اس اجلاس میں زیر بحث آئیں گے جو کہ موجودہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے کہ تین مہینے میں دوسری او آئی سی کانفرنس منعقد کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس میں شرکت کے لئے آج جتنے بھی وفود پاکستان میں موجود ہیں وہ پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات کو نظر انداز کر کے آئے ہیں جو کہ کانفرنس کی کامیابی ہے۔

اس کے پیش نظر اپوزیشن پارٹی خصوصاً دو لوگوں کو مبارک باد دیتا ہوں جنہوں نے پوری کوشش کی کہ یہ کانفرنس ناکام ہو۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved