افغانستان میں امن و ترقی اور تعمیر نو کیلئے پر عزم ہیں، چین

22  مارچ‬‮  2022

وزیر خارجہ وانگ ژی نے او آئی سی وزیر خارجہ کے اجلاس  میں کہا کہ افغانستان میں امن، ترقی اور تعمیر نو کی ہرممکن مدد اور تعاون کیلئے پرعزم ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ افغانستان میں امن ، ترقی اور تعمیر نو کی ہرممکن مدد اورتعاون کیلئے پرعزم ہیں ۔ فلسطینی مسلمانوں کیلئے چین کی حمایت مسلسل رہی ہے،چین عالمی سطح پرامن کا خواہاں ہے ۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ اسلامی دنیا کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں ، چین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ  چین اقوام متحدہ میں اسلامی دنیا کی جانب سے کی جانے والی حمایت کو بھول نہیں سکتا، 54 مسلم ممالک نے ون بیلٹ ، ون روڈ منصوبے پر دستخط کئے ،  چین مسلم دنیا میں مختلف 600 منصوبوں پر  400 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved