آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذر بائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذر بائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان آذربائیجان کےساتھ تعلقات کوقدرکی نگاہ سےدیکھتاہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوطرفہ تعلقات مذہبی وابستگی اورمشترکہ اقدارپرمبنی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں خطےمیں امن کی کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کومزیدفروغ دینےکےعزم کااعادہ کیا گیا ہے، جبکہ آرمی چیف نے کہا ہےکہ او آئی سی اجلاس افغانستان کے مسائل کے حل کیلئےاہم ثابت ہوگا۔