انضمام کے مطابق آج کا میچ کون جیتے گا، بھارت یا افغانستان ؟

3  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹرز انضمام الحق اور مشتاق احمد نے بھی آج بھارت کے خلاف افغانستان کی فتح  کی پیش گوئی کردی۔

سابق کرکٹر انضمام الحق نے کہا کہ افغانستان بھارت کو ہراسکتا ہےکیوں کہ اس وقت بھارت دباؤ میں ہے، اس لیے وہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے یا تو افغانستان کو باہر کر دے گا یا ایک طرف میچ ہار جائیں گے۔

دوران پروگرام  سابق کرکٹر مشتاق احمد نے کہا کہ  افغان ٹیم کا کمبی نیشن بہت اچھا ہے، افغان اسپنرز بہت اچھی فارم میں ہیں، اس لیے افغانستان کے پاس جیتنے کا بہت اچھا موقع ہے۔

 خیال رہے کہ بھارت اور  افغانستان کا اگلا میچ  آج شام  کو ہوگا، افغانستان اس وقت 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ 2 میں دوسرے نمبر پر ہے اور اگر اس نے بھارت کو شکست دے دی تو اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved