اسد عمر کی منحرف ارکان کے بارے میں بڑی پیشگوئی ،احمدحسین ڈیہڑکے بعد باقی ارکان کی واپسی کا عندیہ

22  مارچ‬‮  2022

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ احمد حسین ڈیہڑ کی طرح ہمارے باقی ساتھیوں کی جانب سے بھی اسی طرح کے بیان کی امید ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ مجھے آج پتا چلا ہے کہ ہمارے ساتھی احمد حسین ڈیہڑ کی جانب سےبڑا اچھا بیان آیا ہے، مجھے یقین ہے کہ ہمارے اور بھی ساتھیوں کی جانب سے اسی طرح کے بیان آئیں گے، ان شا اللہ عدم اعتماد ہر جب ووٹنگ ہوگی اس دن بھی وزیراعظم عمران خان کو کامیابی حاصل ہوگی،انہوں نے کہا عمران خان نے آج جس طرح مسلمانوں کا مقدمہ لڑا اس پر تمام پاکستانیوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔
وفاقی وزیر نے کہا پاکستان کی قرارداد کو تمام مسلم دنیا نے سپورٹ کیا جس کی بنیاد پر یہ فیصلہ ہوا کہ ہر سال 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے عالمی دن منایا جائے گا،انہوں نے کہا کہ یہ بہت بڑی کامیابی اس لیے ممکن ہوئی کیو نکہ تمام مسلم ممالک نے اس کے لیے متحد ہوکر آواز اٹھائ۔
اسد عمر نے کہا کہ بدقسمتی یہ ہے کہ مسلم دنیا کے بہت سے حکمرانوں کے پاس وہ اخلاقی قوت ہی نہیں ہے کہ وہ دنیا کے سامنے پاکستان کا مقدمہ لڑسکیں، پاکستان میں ہم اس کی مثال دیکھ چکے ہیں، اگر حکمرانوں کی جائیدادیں بیرون ملک پڑی ہوں گی تو وہ کیا خاک مسلمانوں کا مقدمہ لڑیں گے۔
انہوں نے کہا آج ایک بار پھر نظرآیا کہ اللہ سے ڈرنے والا لیڈر موجود ہو تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved