صدر عارف علوی کا شمالی وزیرستان ، میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلی فونک رابطہ

3  ‬‮نومبر‬‮  2021

صدر عارف علوی کا شمالی وزیرستان ، باجوڑ اور ضلع کرم میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کے لواحقین سے ٹیلی فونک رابطہ۔

صدر مملکت نے 20 اکتوبر کو باجوڑ میں دھماکے میں شہید ہونے والے لانس نائیک مدثر ، سپاہی جمشید خان اور سپاہی صمد خان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔صدر مملکت نے 26 اکتوبر کو ضلع کرم میں فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے سپاہی اسد اور سپاہی آصف کے ورثاء سے گفتگو کی ۔صدر مملکت نے 26 اکتوبر کو شمالی وزیرستان میں دھماکے میں شہید ہونے والے سپاہی رمضان خٹک  اور سپاہی روحیل حسین  کے  اہلِ خانہ سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔صدر مملکت کا وطن کی خاطر شہداء کی خدمات اور عظیم قربانی پر شہداء اور انکے خاندانوں کو خراج تحسین ۔صدر مملکت کی شہداء کے درجات کی بلندی اور اہل ِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved