شاہ محمود قریشی نے کس بات پر بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا؟

22  مارچ‬‮  2022

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے اظہار تشکر کیا ہے۔

آج او آئی سی کے 48 ویں وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر قومی اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرے علم میں ہے کہ بھارت نے پاکستان میں ہونے والے او آئی اجلاس کو سبوتاژ کرنے کی پوری کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے سفارتکار شب و روز ان کوششوں میں مصروف رہے، اور انہوں نے  او آئی سی کے رکن ممالک کو پاکستان آنے سے روکنے کی بھرپور کوشش کی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے کچھ اپنے لوگ بھی معصومیت کی وجہ سے ان کی چال میں آ گئے، میں ان کی نیت پہ شک نہیں کرتا، وہ ان کے جال میں آ گئے تھے۔ انہوں نے ایسے بیانات دئیے کہ ہم دھرنے دیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اب بلاول بھٹو نے بھی اپنے بیان پر نظر ثانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم او آئی سی میں آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ نظر ثانی کرنے پر بلاول کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی قانون پر عمل کرتے ہوئے 21 مارچ کے قومی اسمبلی اجلاس میں مرحوم رکن قومی اسمبلی کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اسپیکر نے ایسا نہ کیا تو میں اپوزیشن جماعتوں سے کہوں گا کہ پارلیمنٹ میں دھرنا دے دیں، پھر ہم دیکھتے ہیں کہ آپ او آئی سی اجلاس کیسے کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved