چینی وزیر خارجہ کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات

22  مارچ‬‮  2022

چینی وزیر خارجہ اور سٹیٹ قونصلر وانگ ژی نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے ملاقات کی ہے۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کی۔ وہ اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورے پر آئے ہیں۔

یاد رہے کہ چینی وزیر خارجہ نے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے 48 ویں اجلاس میں پاکستان کی خصوصی دعوت پر شرکت کی ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد آمد کے بعد ان کی وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات ہو چکی ہے۔

چینی وزیر خارجہ کی سیاسی قیادت کیساتھ ملاقات ملاقاتوں میں سی پیک، کشمیر، باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved