پاکستان کے اگلے وزیراعظم کون ہوں گے؟ مفتاح اسماعیل کا بڑا دعوی

22  مارچ‬‮  2022

پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے وزیر اعظم کون ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے انہیں تجربہ ہے، کام آتا ہے اور چیزوں کو سمجھتے ہیں،  اگلے وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے اور اس کے بعد فیصلہ ہو گا کہ حکومت چند ہفتوں یا مہینوں کی ہو گی ۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ اگلے بجٹ پیش کرنے  کیلیے مفتاح اسماعیل نے بھی تیاریاں پکڑ لیں ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہو گی کہ مہنگائی کو کم کریں لیکن یہ ایک مشکل ٹاسک ہو گا،عمران خان نے معیشت کو تباہی کہ نہج تک پہنچا دیا ہے ،  اس وقت عمران خان نے اپنے دوستوں کو ایمنیسٹی دی ہے، ٹیکس بھی ٹھیک طرح سے  جمع نہیں ہو رہا ،بجٹ خسارے کو کم کیا جا رہا ہے نہ ہی ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔

ن لیگ کی معاشی ٹیم نے اکانومی کو سنبھالنے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں ہی،ن لیگ کے اسحاق ڈار،احسن اقبال ،خرم دستگیر ،شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل اور محمد زبیر کی تیاریاں شروع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحریک عدم اعتماد منظور ہو جاتی ہے تو تمام ایم این ایز کو کو کو مو کے پیکٹ تحفے میں دوں گا،مفتاح اسماعیل نے یہ بھی اعلان کیا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر فواد چوہدری کو کو کو مو کے تین پیکٹس گفٹ کروں گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved