شہری کا 18 کروڑ روپے سے زائدکا پیٹرول مفت باٹنے کا اعلان

22  مارچ‬‮  2022

ملک میں بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں کی وجہ سے عوام میں  یعنی 18 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کا پیٹرول مفت باٹنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ولی ولسن نے امریکی شہر شکاگو میں عوام کو 18 کروڑ روپے سے زائد کا پیٹرول باٹنے کا اعلان کیا،مفت پیٹرول عوام کو 24 مارچ صبح 7 بجے  شہر کے 50 مخلتف اسٹیشنز سے ملنا شروع ہوگا جبکہ ہر شہری صرف 50 ڈالر تک کا پیٹرول حاصل کرسکتا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب امریکی تاجر نے شہر میں پیٹرول بانٹا ہو، اس سے قبل گزشتہ ہفتے انہوں نے 2 لاکھ ڈالر یعنی تین کروڑ روپے سے زائدکا پیٹرول مفت عوام کو دینےکا اعلان کیا تھا،اعلان کے تحت شہرکے 10 اسٹیشنز پرکوئی بھی شخص 50 ڈالر تک کا پیٹرول حاصل کرسکتا تھا، اعلان ہوتے ہی اسٹیشنز پر فری پیٹرول بھروانے والوں کا ہجوم امڈ آیا،گاڑیوں کی قطاریں لگنے سے اطراف کی سڑکیں بند ہوگئیں۔

واضح رہے کہ امریکا میں پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے اور ایک ماہ کے دوران پیٹرول 60 سینٹ سے زائد مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے،امریکا میں فی گیلن پیٹرول کی قیمت 4 ڈالر 63 سینٹ تک پہنچ گئی ہے۔

پیٹرول مہنگا ہونےکی وجہ کورونا میں کمی کے بعد معاشی سرگرمیوں میں تیزی، روس اور یوکرین جنگ اور امریکا میں تیل کی لائن کے ایک بڑے معاہدے کی منسوخی بتائی جارہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved