مصر کے وزیر خارجہ سامع حسن شکری نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد – (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے مصر کے وزیر خارجہ سامع حسن شکری نے ملاقات کی ہے۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق مصر کے وزیر خارجہ نے منگل کے روز یہاں ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کی۔ وہ اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورے پر آئے ہیں۔
Foreign Minister of Egypt, Mr. Sameh Hassan Shoukry, called on President Dr. Arif Alvi, at Aiwan-e-Sadr, on 22-03-2022.#OICInPakistan pic.twitter.com/Z3xQ14jsUe
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) March 22, 2022
یاد رہے کہ مصر کے وزیر خارجہ نے گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی تھی، جس میں علاقائی سلامتی اوردفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔