خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺمیں اعتکاف کی اجازت دے دی گئی

22  مارچ‬‮  2022

دو سال کے طویل عرصے کے بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت دے دی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں کورونا کے یومیہ کیسز میں نمایاں کمی کے بعد حکومت نے پابندیوں کا خاتمہ کر دیا ہے۔ کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد رواں برس ماہ رمضان کی مبارک سعادتوں کو عبادات اور اذکار سے بھرپور بنانے کیلئے  سعودی عرب میں مقدس مقامات کی خدمات پر مامور کمیٹی نے اہم فیصلے کئے ہیں۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان فیصلوں کے تحت رمضان المبارک میں عمرہ اور عبادات کی بغیر کسی پابندی کے مکمل اجازت دے دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں اللہ کے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے کورونا کی  تمام سفری پابندیاں بھی ختم کردی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دو سال سے فرزندگان توحید بیت الحرام اور روضہ نبوی ﷺ میں اعتکاف بیٹھنے کیلئے بے چین تھے، تاہم اب یہ انتظار ختم ہوا اور سعودی حکومت نے رواں برس یہاں اعتکاف کی اجازت دے دی ہے۔

اس سے قبل سعودی حکومت نے مساجد میں سماجی فاصلے سمیت تمام کورونا پابندیاں ختم کرکے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں پوری گنجائش کے ساتھ نماز پڑھنے کی اجازت دی تھی۔

یاد رہے کہ 2019ء میں کورونا وبا کے دنیا بھر میں پھیلاؤ کے بعد سعودی عرب نے بھی ابتدائی طور پر لاک ڈاؤن کے بعد ملک بھر میں کورونا پابندیوں کا نفاذ کر دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved