پیپلزپارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ہیرسوہوکو قبیلےکی سربراہ بنانےکا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں پہلی بارکسی خاتون کو کسی قبیلےکا سربراہ بنایا جائے گا، ہیر سوہوکا تعلق سجاول کے علاقے میرپوربٹھورو سے ہے۔
ہیر سوہو کا کہنا ہے کہ والد کے انتقال کے بعد مجھے سربراہ بنانے کا فیصلہ سب کی رضامندی سے کیا گیا، باقاعدہ اعلان اور رسم رمضان المبارک کے بعدکی جائے گی جس میں سندھ بھر سے سوہو برادری کے لوگ شریک ہوں گے۔
ہیرسوہوپیپلزپارٹی سے قبل 3 بار ایم کیوایم کی رکن صوبائی اسمبلی رہ چکی ہیں۔