الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیلئے قانون سازی ، حکومت نے حکمت عملی تیار کر لی

3  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیر اعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ انتخابی اور عدالتی اصلاحات پر اپوزیشن کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ قومی اسمبلی کااجلاس کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کی صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا، اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے بات کریں گے اور مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا رکھا جائے گا، امید کرتے ہیں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ اگلے 10 دنوں میں کریں گے۔ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے دو بل مشترکہ اجلاس میں لائیں گے، عالمی عدالت انصاف اور لا ریفارمز سے متعلق بلز بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آئیں گے۔
وزیر اعظم کے مشیر کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی ریفارمز کے بعد عدالتی اصلاحات کے لیے بھی اپوزیشن کا تعاون چاہیے، اپوزیشن کو دعوت دیتا ہوں کہ قومی ایجنڈے پر اپنا کردار ادا کریں، ہم اپوزیشن کی بات کھل کر سننے کو تیار ہیں۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ملک کی مغربی سرحد کی صورتحال پر پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس بلا رہے ہیں، پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کو ہول کمیٹی کا درجہ دیا گیا ہے، پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی میں تمام پارلیمانی لیڈر بھی شریک ہوں گے اور سکیورٹی اداروں کے حکام افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔
خیال رہے اس سے پہلےقومی اسمبلی اورسینیٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے حوالے سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے وزارت میں اہم اجلاس طلب کیا ،جس میں وزارت پارلیمانی امور کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں مشترکہ پارلیمانی اجلاس بلانے کی تاریخ سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔
مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان سے بھی مشاورت کی ہے جبکہ انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کی جس میں اجلاس جلد طلب کیے جانے پر اتفاق کیا گیا تھا ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved