اسرائیل میں چاقو بردار شخص کا حملہ، 4 افراد ہلاک

23  مارچ‬‮  2022

اسرائیل کے شہر بیرشیوا میں ایک شاپنگ مال کے پاس چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور ایک گاڑی میں تیز رفتاری سے آیا اور شاپنگ مال کے قریب ایک سائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس سے سائیکل سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔حملہ آور پھر شاپنگ مال کے گیٹ پر گاڑی سے اترا اور 3

شہریوں پر چاقو سے حملہ کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ایک فرد زخمی حالت میں بچنے میں کامیاب ہوگیا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس سے پہلے کہ چاقو بردار مزید حملہ کرتا، قریب موجود ایک بس ڈرائیور نے اس پو فائر کردیے جس میں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
اسرائیلی پولیس حکام کے مطابق حملہ آور عربی اور اسرائیلی شہری تھا جبکہ مقتول میں 3 عورتیں اور ایک مرد شامل ہے۔ پولیس کو شبہ ہے کہ حملہ آور کے ساتھ اس کا معاون ساتھی بھی موجود تھا جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved