پاکستان میں ٹویوٹا نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

23  مارچ‬‮  2022

پاکستان میں ٹویوٹا کی کاریں بنانے والے انڈس موٹرز کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا گاڑیوں کے خریداروں کو بڑا دھچکا پہنچاتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتوں میں 12لاکھ 57ہزار روپے تک کا اضافہ کیا ہے اور ان نئی خوردہ قیمتیں 23 مارچ سے بک کیے گئے تمام نئے آرڈرز پر لاگو ہوں گی۔

انڈس موٹرز کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) علی اصغر جمالی نے قیمتوں میں اضافے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا اضافے کی وجہ پاکستانی روپے کی قدر میں اچانک کمی، اجناس اور مال برداری کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کو قرار دیا اور مکمل طور پر بند کٹس اور مقامی پرزہ جات کی قیمتوں میں اضافے نے کمپنی کے دکانداروں کو قیمتوں میں اضافے پر مجبور کردیا۔

انڈس موٹرز کے سی ای او علی اصغر جمالی نے بتایا کہ ہمارے دیگر ہم عصروں نے پہلے ہی اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھائی ہوئی ہیں تاہم ہم صورتحال میں بہتری کا انتظار کر رہے تھے لیکن اب ہمیں گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانا پڑیں۔ نئی قیمتوں کی وجہ سے کمپنی نے اپنی وارنٹی بھی بڑھا دی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved