بپھرے تماشائیوں نے کھلاڑیوں پر بوتلوں سے وار کر دیئے

23  مارچ‬‮  2022

ارجنٹائن میں فٹبال کی روایتی حریف ٹیموں کے میچ کے بعد بپھرے تماشائیوں نے کھلاڑیوں پر بوتلوں سے وار کر دیئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوکا جونیئرز اور ریورز پلیٹ کے روایتی حریفوں کا میچ دیکھنے والے تماشائیوں کا فل ہاوس تھا، تابڑ توڑ حملوں کے باوجود پہلے ہاف میں کوئی گول سکور نہ ہو سکا، دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی سباسچین وِلا کے گول نے بوکا جونیئرز کو برتری اور پھر فتح دلائی، جس پر مدمقابل کے مداح آوٹ آف کنٹرول ہو گئے اور ہلڑ بازی کرنے لگے۔سٹینڈز میں آگ کے گولے برسائے اور پلیئرز کو بوتلوں سے نشانہ بنایا، جس پر پولیس اِن ایکشن ہوئی اور سکیورٹی کے حصار میں ڈریسنگ روم تک پہنچایا۔

 

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved