دوستی کبھی ختم نہیں ہوئی لیکن ابھی ووٹ کا فیصلہ نہیں ہوا، عامر لیاقت کی وزیراعظم سے ملاقات

23  مارچ‬‮  2022

نااراض رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نےعامر لیاقت نے اہلیہ کے ہمراہ وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ناراض رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے ملاقات کی جس میں عامر لیاقت کے تحفظات اور خدشات پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں وزیراعظم نے عامر لیاقت کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔بعدازاں عامر لیاقت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سے بہت اچھی باتیں ہوئی ہیں ، بہت زبردست باتیں ہوئی ہیں ، خان صاحب پر امید ہیں کہ تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔

عامر لیاقت سے صحافی نے سوال کیا کہ بھابھی نے دوستی کرادی آپ کی وزیر اعظم سے ؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوستی ہماری پہلے سے تھی، دوستی کبھی ختم نہیں ہوئی لیکن ابھی ووٹ کا فیصلہ نہیں ہوا۔صحافی نے سوال کیا کہ قائل کرکے آئیں ہیں یا قائل کیا ہے ؟ جس کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ میں نے انہیں قائل کیا ہے، جوہونے والا ہے وہ نہیں ہوگا جو نہیں ہونے والا وہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے نئی شادی پر مبارکباد دی، اہلیہ کے ہمراہ وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی اور تعریفیں کی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved