ٹی ایل پی بھی سیاسی منظر نامہ پر آگئی ، بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ

23  مارچ‬‮  2022

تحریک لبیک پاکستان ٹی ایل پی کی جانب سے کراچی میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہر کیا گیا۔

تفصیلات  کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے تحت کراچی ائیرپورٹ سے مزار قائد تک مہنگائی کے خلاف مارچ کیا گیا، مارچ میں تحریک لبیک پاکستان کےکارکنان نے بڑی تعداد میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے علاوہ  پیدل شرکت کی، مارچ رہنما تحریک لبیک سعد رضوی کی قیادت میں شارع فیصل اور شارع قائدین سے ہوتا ہوا مزار قائد کے سامنے خدا داد کالونی پہنچا۔

شرکا سے خطاب میں سعد رضوی نے حکومت اور اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ عمران خان کس منہ کہتے ہیں انہوں نے اسلاموفوبیا کے لیے دنیا بھرمیں آواز بلند کی، جس عمران خان کو قوم آخری امید سمجھتی تھی وہ آج گلیوں میں گھوم رہا ہے۔

سعد رضوی کا کہنا تھا کہ قوم مہنگائی میں پس گئی لیکن اپوزیشن نے کچھ نہ کیا اور اقتدار کی روشنی نظر آتے ہی اپوزیشن ایک ہوگئی،  اب عمران خان کو جانا ہوگا لیکن میدان چوروں کے لیے خالی نہیں ہوگا۔

مارچ کے باعث شارع فیصل پر شدید ٹریفک جام رہا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved