ترجمان مسلم لیگ )ن( مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے پیکیج کو فراڈ پیکیج قرار دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان سے فراڈ پیکیج کا اعلان کرنے پہ استعفی دیں یہ ریلیف پیکیج نہیں تکلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے اوریہ عوام کے لئے تاریخی پیکیج نہیں بلکہ تاریخی دھوکہ ہے، عمران صاحب کا تکلیف سے بھرا پیکیج پسی عوام کے لئے مہنگائی کا نیا تباہ کن طوفان ہوگا۔
عمران خان سے فراڈ پیکج کا اعلان کرنے پہ استعفی دیں یہ ریلیف پیکج نہیں تکلیف پیکج کا اعلان کیا ہے
یہ عوام کے لئے تاریخی پیکج نہیں بلکہ تاریخی دھوکہ ہے
عمران صاحب کا تکلیف پیکج پسی عوام کے لئے مہنگائی کا نیا تباہ کن طوفان ہوگا— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 3, 2021
ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب نے ریلیف پیکیج نہیں بلکہ مزید مہنگائی ، بے روزگاری اور معاشی تباہی کا باضابطہ اعلان کیا ہے، عمران صاحب نے ریلیف پیکیج نہیں بلکہ آٹا ، چینی بجلی ، گیس دوائی مزید مہنگی کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی سونامی کا باضابطہ اعلان کرنے کی بجائے ناکام، نااہل اور کرپٹ عمران صاحب استعفیٰ دینے کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔ثابت ہوگیا کہ اب صرف عمران صاحب کا استعفیٰ ہی مہنگائی کی ستائی عوام کے لئے سب سے بڑا ریلیف پیکیج ہوگا۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ کچھ نہ کریں، صرف استعفے کا اعلان کریں آٹا چینی گھی بجلی گیس دوائی سب کی قیمتیں کم ہو جائیں گی،آپ کے ریلیف پیکیج کااعلان، ایک کڑوڑ نوکریاں ، پچاس لاکھ گھر اور آئی ایم نہیں جاؤں گا جیسے وعدوں سے عوام بخوبی واقف ہے۔
عمران صاحب آپ کچھ نہ کریں صرف استیفیٰ کا اعلان کریں آٹا چینی گھی بجلی گیس دوائی سب کی قیمتیں کم ہو جائیں گی
عمران صاحب کا ریلیف پیکج کا اعلان ایک کڑوڑ نوکری ، پچاس لاکھ گھر اور آئی ایم نہیں جاؤں گا جیسا ہے عوام سب جانتی ہے— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 3, 2021