بلوچستان کے ضلع پشین میں سرانان کے ڈیم میں 3 بچے ڈوب کرجاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لیویز حکام کے مطابق بچوں کے ڈیم میں ڈوبنے کا واقعہ پشین کے علاقے سرانان کے ڈیم میں پیش آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ 3 بچے ڈیم میں ڈوب کرجاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق بچوں کی لاشیں ڈیم سے نکال کر ورثا کے حوالے کردی گئیں۔