میڈیکل طلبا کیلئے بری خبر، بیشتر پاکستانی میڈیکل یونیورسٹیوں کی ڈگریاں بیرون ملک تسلیم نہیں کی جارہیں

23  مارچ‬‮  2022

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پی ایم اےکے صدر  ڈاکٹر اشرف نظامی نےکہا ہےکہ پاکستان میں 19میڈیکل یونیورسٹیاں ہیں جن میں سے اکثرکے ڈگری پروگرام بیرون ملک تسلیم نہیں کیے جا رہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر اشرف نظامی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈگری پروگرامزکو مبینہ طورپر بیرون ملک متعارف ہی نہیں کرایا گیا، بیشتر پاکستانی میڈیکل یونیورسٹیوں کے ڈگری پروگرامزبیرون ملک تسلیم نہیں کیے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر اشرف نظامی کا کہنا تھا کہ نئی یونیورسٹیوں کوپروگرامزکو تسلیم کرانےکے لیے فیسیں بھرنا پڑتی ہیں، وزات خارجہ اور  وزارت صحت ڈگری پروگرامز تسلیم کرانےکے لیے کردار  ادا کریں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved