آرمی چیف سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

23  مارچ‬‮  2022

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ پاک چین تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں۔انہوں نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے دنیا کو پاکستان کے کردار کا اعتراف کرنا چاہیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نےسی پیک کیلئے فراہم کردہ سیکیورٹی پر اطمینان کا بھی اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس افغانستان کی موجودہ صورتحال سے آگاہی کیلئے تاریخی پیشرفت ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved