جاسوسی کے الزام میں پولینڈ نے روس کے 45 سفارتکاروں کو ملک بدر کر دیا

23  مارچ‬‮  2022

پولینڈ نے جاسوسی کے الزام میں روس کے  45 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیاہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  پولینڈ کے وزیر داخلہ مریسز کامنسکی نے کہا ہے کہ سفارت کار ہونے کا بہانہ کرنے والے روس کے  45 جاسوسوں کو ملک بدر کر دیا ہے۔ پولش وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت ملک بھر سے روس کے اسپیشل سروس نیٹ ورک بھی ختم کر رہی ہے۔

قبل ازیں پولینڈ کے انٹیلی جنس ادارے کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ روس کے 45 سفارت کاروں نے سفارتی سرگرمیوں کی آڑ میں پولینڈ کی جاسوسی کی، جس کے ہمارے پاس مکمل شواہد موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کے فیصلے کے بعد پولینڈ کی وزارت خارجہ نے روسی سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کیلئے 5 روز کا وقت دیا ہے۔

پولینڈ میں  روس کے سفیر سرگئی ایندرییو نےپولینڈ حکومت کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی سفارت کاروں پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔

روسی سفیر کا کہنا تھا کہ پولینڈ اقدام کے ردعمل میں ماسکو جوابی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

یاد رہے کہ پولینڈ یورپی یونین کا رکن ملک ہے، جس کی سرحد یوکرین سے ملتی ہے۔ چند روز قبل روس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پولینڈ روس کے یوکرین کیساتھ تنازع کے دوران یوکرین کو جنگی ساز و سامان مہیا کرسکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved