روس کا امریکی اہلکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان

24  مارچ‬‮  2022

روس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ا  مریکا کی جانب سے نیویارک میں موجود اقوام متحدہ کے 12 روسی سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کرنے کے اعلان کیا ہے۔روس جواب میں ہم امریکی سفارتکاروں کو ملک سے نکال رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے 23 مارچ کو ملک بدر ہونے والے امریکی سفارتکاروں کی فہرست اور ایک نوٹ امریکی سفارتی مشن کے سربراہ کے حوالے کیا۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق اس نوٹ میں لکھا ہوا تھا کہ امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ واشنگٹن کی جانب سے نیویارک میں اقوام متحدہ میں روسی سفارت کاروں کی بے دخلی کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔اس کے  علاوہ روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا  ہےکہ روس کے خلاف امریکا کی طرف سے کسی بھی دشمنانہ کارروائی کا پرعزم اور مناسب جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یوکرین میں جاری جنگ کی وجہ سے امریکا نے رواں ماہ اقوام متحدہ میں روسی سفارتی مشن کے 12 ارکان کو  جاسوسی کے الزام میں ملک بدر کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved