جب بھی ملک و قوم کو ضرورت پڑے گی میں حق کے ساتھ کھڑا نظر آوں گا ،ملک عدنان

24  مارچ‬‮  2022

اسلام آباد میں یوم پاکستان پر ملک عدنان کو صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سےتمغہ شجاعت نوازنے پرٹوئٹر پرشکریہ ادا کیا ۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان کی جانب سے  یوم پاکستان پر ملک عدنان کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا، جس پر ملک عدنان نے سماجی رابطے کی سائٹ پر بیانجاری کر تے ہوے کہا کہ  میں صدرِ پاکستان جناب عارف علوی کا تہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھے تمغہ شجاعت سے نوازا۔ انشاءالله جب بھی ملک و قوم کو ضرورت پڑے گی میں حق و سچ کا ساتھ دے کر باطل کے خلاف کھڑا نظر آؤں گا۔

یاد رہے کہ  گزشتہ سال سیالکوٹ  واقعہ میں ملک عدنان نے سری لنکن مینیجر کی جان بچانے کی بھر پور کوشش کرتے رہے، لیکن ان کی ہر کوشش ناکام رہی تھی شددت پسندوں کے سامنے  واقعے سے متعلق فوٹیج آنے پر پوری قوم نے ملک عدنان کو سراہا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved