آئی ایم ایف کا حکومت پاکستان سے تحفظات کا اظہار

24  مارچ‬‮  2022

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان یہ تحفظات  96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کے حصول میں مشکلات  پیدا کررہے  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت پاکستان ابھی تک آئی ایم ایف  کو قائل کرنے مین ناکام رہی ہے۔

آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں ریلیف پر مسلسل حکومت پاکستان کو  تحفظات  سے آگاہ کرتا رہا ہے ،جبکہ  آئی ایم ایف  حکومت پاکستان  کوٹیکس ایمنسٹی اسکیم پربھی تحفظات کا اظہار کرتا رہا ہے ۔

جبکہ آئی ایم ایف کے ٹیکنیکل مذاکرات کے بعد پالیسی سطح کی گفتگو میں بھی اعتراضات اور تحفظات

 سامنے آئے ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان یہ صورتحال 96 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط کے حصول میں مشکلات  پیدا کررہی  ہے۔ واضح رہےکہ پاکستان آئی ایم ایف سے اب تک 6 ارب ڈالرمیں سے 3ارب ڈالر لے چکا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved