روسی صدر کا بڑا اعلان، ڈالر اور یورو کو Bye، روبل کوHi

24  مارچ‬‮  2022

 روسی صدر پیوٹن نے ڈالر اور یورو میں گیس فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات  کے مطابق پیوٹن کا کہنا ہے مغربی ممالک کے ناجائز فیصلوں نے ان کی کرنسیوں پر اعتماد ختم کر دیا۔ مغربی ممالک نے گیس خریدنی ہے تو ادائیگی روسی کرنسی روبل میں کرنا ہو گی۔ روس کے اثاثے منجمد ہونے کے بعد ڈالر اور یورو میں ادائیگیاں قبول نہیں کر سکتے۔ گیس کے معاہدے متاثر نہیں ہونگے۔ صرف ادائیگی روسی کرنسی میں ہو گی۔

پیوٹن کے اعلان کے بعد یورپ میں گیس کے معاہدوں کی لاگت میں اضافہ ہو گیا۔ گیس کی قیمت 97 یورو سے بڑھ کر 108 یورو فی میگاواٹ ہو گئی۔ ادھر پوٹن نے مرکزی بینک کو طریقہ کار کے تعین کے لیے ایک ہفتہ کا وقت دے دیا۔

دوسری جانب اٹلی کا کہنا ہے کہ روس سے گیس کی خرید یورو ہی میں کی جانی چاہیے، روس سے گیس کی خرید روبل میں کرنے کا تاحال فیصلہ نہیں کیا, روسی صدر کی جانب سے یورو کے بجائے روبل میں ادائیگی کا مطالبہ پابندیوں سے بچنے کی کوشش ہے۔

آسٹریا کا کہنا ہے کہ روس سے گیس کی خرید روبل نہیں یورو ہی میں کریں گے۔

خیال رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک روس پر معاشی پابندیوں کا اعلان کر چکے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved