اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دیوالی کے پر مسرت موقع پر ہندو اراکین پارلیمنٹ اور ہندو برادری کو مبارک باد دی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اس پر مسرت موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب کے ماننے والوں کا مسکن ہے اور مختلف ثقافتوں کا آئینہ دار ہے یہاں تمام قومیتوں کے تہواروں کو بھرپور جوش وجذبے سے منایا جاتا ہے۔ انہوں نے ملک کی خوشحالی اور ترقی میں ہندو برادری کے خدمات کو سراہا۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے بھی اس پر مسرت موقع پر ہندو ممبران قومی اسمبلی اور ملک بھر میں مقیم ہندو برادری کو مبارک باد دی اور قومی ترقی، اتحاد اور یکجہتی کیلئے ہندو برادری کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے اور ملک میں تمام مذہب کے ماننے والے اپنی مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ عقائد اور رسومات کے مطابق زندگی بسر کر سکتے ہیں۔