لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے دوران 10 افراد جاں بحق

24  مارچ‬‮  2022

سہون شریف میں ہونے والے لعل شہباز قلندر کے تین روزہ عرس کے دوران ایک خاتون سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سہون میں جاری مشہور صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس کے موقع پر تین روز کے دوران ایک خاتون سمیت 10 زائرین جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ایدھی ذرائع نے بتایا ہے کہ زائرین کی یہ ہلاکتیں شدید گرمی اور بیماری کی وجہ سے ہوئیں۔

جاں بحق ہونے والے 10 افراد کا تعلق لاہور، فیصل آباد، صادق آباد اور دیگر شہروں سے ہے، مرنے والوں کی میتیں ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے آبائی شہروں کی طرف روانہ کردی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ ملک کے مختلف علاقوں کے درجہ حرات میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved