پاکستانی کم سن کوہ پیما نے ایران میں دوچل پیک سر کر لی, سبز ہلالی پرچم لہرا دیا

24  مارچ‬‮  2022

پاکستانی کم سن کوہ پیما آمنہ حنیف نے ایران میں دوچل پیک سر کر لی، اپنے والد محمد حنیف کے ہمراہ چوٹی پر سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق دوچل چوٹی ایران کے شہر تہران میں واقع ہے جہاں ایکو ٹورزم کی جانب سے انٹرنینشل وومن مہم جوئی کا اہتمام کیا گیا۔ ماؤنٹین ایکسپڈیشن مقابلے میں 9 سے زائد اسلامی ممالک کی کم عمر خواتین کوہ پیماوں نے حصہ لیا۔ پاکستانی کوہ پیما آمنہ حنیف نے مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔

آمنہ حنیف کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے ضلع گانچھے ہوشے سے ہے۔ وہ عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما لٹل کریم کی پوتی ہیں۔ کم سن آمنہ پاکستان میں بھی کئی پہاڑی چوٹیاں سر کر چکی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved