جادو ٹونے کیلئے بنی گالا میں منوں کے حساب سے گوشت جلایا جا رہا ہے، بڑی شخصیت کا الزام

24  مارچ‬‮  2022

قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ جادو ٹونے کیلئے بنی گالا میں روزانہ منوں کے حساب سے گوشت جلایا جا رہا ہے۔

نجی چینل کے ساتھ انٹرویو میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میں بلا خوف تردید کہہ رہاہوں کہ بنی گالا میں روزانہ منوں کے حساب سے مرغی کا گوشت جلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امربالمعروف کی بات کرتے ہیں، یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے کہ جب عوام کو کھانے کیلئے دال اور شیر خوار بچوں کو پینے کیلئے دودھ میسر نہیں ہے۔

پروگرام کی اینکر پرسن نے شہباز شریف کو کہا کہ آپ یہ بہت بڑی بات کہہ رہے ہیں، جس پر ان کا کہنا تھا کہ میں یہ بات بڑی ذمہ داری کیساتھ کہہ رہا ہوں، کہ ریاست مدینہ اور امر بالمعروف کی بات کرنے والے یہ سب کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول پر جادو ٹونے کے الزامات کوئی نئی بات نہیں ہے، اس سے قبل بھی میاں شہباز شریف یہ الزام عائد کرچکے ہیں ہیں کہ یہ حکومت جادو ٹونے سے چلائی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی وزیراعظم عمران خان اور خاتون اول پر الزام عائد کیا تھا کہ ملک کے بڑے عہدوں پر تقرریاں جادو ٹونے اور جھاڑ پھونک کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved