فیصل آباد سائبرکرائم کی ڈجکوٹ میں کارروائی،17 سالہ امریکی لڑکی کو بلیک میل کرنے والے 2ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا،2021 میں ملزمان کے ہراساں کرنے پر لڑکی نےخودکشی کر لی تھی ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارےسائبر کرائم نے ڈجکوٹ میں کارروائی کی جہاں سے17 سالہ امریکی لڑکی کو بلیک میل کرنے والے 2ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔
کارروائی امریکی سفارت خانے کی جانب سے درخواست پر کی گئی۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کے حکام کے مطابق 2021 میں ملزمان ارسلان سعید اور کمال نے لڑکی شائلن ڈکسن سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کی بلیک میل کیا اور پھر نازیبا تصاویر ویڈیوز اس کے دوستوں کو بھی بھیج کر ہراساں کرتے رہے تاہم امریکی لڑکی نے ملزمان کے مسلسل ہراسگی کے بعد خودکشی کرلی تھی۔
ایف آئی اےحکام کے مطابق ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق مرکزی ملزم کا کہنا تھا کہ شائلن ڈکسن سے سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی، شادی کرنا چاہتا تھا یا پھر امریکا میں ہی اس کے ساتھ سیٹل ہونا چاہتا تھا۔
پاکستانی لڑکوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ، امریکی لڑکی کی خوکشی
24
مارچ 2022
