اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل نے جموں وکشمیر بارے لائحہ عمل کی منظوری دے دی

24  مارچ‬‮  2022

اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس نے جموں وکشمیرکے بارے میں ایک لائحہ عمل کی منظوری دی ہے جس کامقصداس دیرینہ تنازعے کے بارے میں رکن ممالک کے درمیان رابطوں کو فروغ دیناہے۔

اسلام آباد – (اے پی پی): کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس لائحہ عمل کے تحت رکن ممالک بھارت کے ساتھ اپنے دوطرفہ رابطوں کے دوران جموں وکشمیرکا تنازعہ اٹھائیں گے تاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس دیرینہ تنازعے کے پرامن حل کےلئے پیشرفت کی جاسکے اور کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے احترام پر زور دیاجاسکے۔

اوآئی سی کے رکن ممالک بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں امن وسلامتی ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورسنگین انسانی صورتحال کے بارے میں اقوام متحدہ اور دوسرے عالمی فورمز پراپنے موقف کو مربوط بنائیں گے ۔ اور وہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی صورتحال پرمسلسل نظررکھنے کےلئے مددفراہم کریں گے۔اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل علاقائی اورانسانی حقو ق کی تنظیموں سمیت اپنے مختلف رابطوں میں مسئلہ کشمیرکواجاگرکریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved