لیڈی ڈیانا نے مرنے سے قبل آخری کھانا کیا کھایا تھا؟

24  مارچ‬‮  2022

ویلز کی سابقہ شہزادی ڈیانا کی اچانک موت نے دنیا بھر میں موجود ان کے پرستاروں کو خاصہ افسردہ کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق شہزادی ڈیانا کی یوں اچانک اور موت کے حوالے سے لوگوں کے ذہنوں میں کئی سوالات ہیں جس کا جواب آج بھی نہیں معلوم، ان ہی میں سے ایک سوال کا ذکر ماضی میں کافی زیادہ ہوتا رہا ہے اور وہ یہ کہ ڈیانا نے موت سے قبل کیا کھایا تھا؟

برطانوی ویب سائٹ ڈیلی میل پر حال ہی میں ڈیانا سے متعلق ایک مضمون شائع کیا گیا ہے جس میں شہزادی کی موت سے قبل کھائے جانے والے کھانے کی تفصیلات درج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لیڈی ڈیانا نے زندگی کا آخری کھانا پیرس کے ریسٹورینٹ میں کھایا تھا جس میں ویجیٹیبل تمپورا، مشروم کا آملیٹ اور مچھلی شام تھی۔

واضح رہے کہ شہزادی ڈیانا  1997 میں کار حادثے میں ہلاک ہوئیں تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved