یوم پاکستان کے موقع پر چینی صدر شی جن پنگ کا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تہنیتی خط

24  مارچ‬‮  2022

چین کے صدر شی جن پنگ نے یوم پاکستان پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو تہنیتی خط لکھا ہے۔

جمعرات کے روز  پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کئے گئے خط میں چین کے صدر نے کہا ہے کہ وہ چین پاکستان تعلقات کی بہتری کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک اور عوام کے مفاد میں صدر ڈاکٹر عارف علوی سے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

چین کے وزیراعظم لی کی جیانگ نے بھی یوم پاکستان پر وزیراعظم عمران خان کو تہنیتی خط لکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ نئی اور عظیم ترقی کیلئے چین پاکستان سدا بہار سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنر شپ کے فروغ کیلئے وزیراعظم عمران خان سے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بھی یوم پاکستان پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو تہنیتی خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی بہترین تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک انتہائی قابل بھروسہ اور آئرن برادر ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved